کوئٹہ‘ صوبائی کابینہ کا اجلاس ‘بلوچستان کے 12اہم منصوبوں کو سی پیک کا حصہ بنانے پر وزیراعلیٰ کو خراج تحسین

منگل 10 جنوری 2017 23:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی زیر صدارت منگل کے روز یہاں منعقد ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ کے اراکین نے بلوچستان کے 12اہم منصوبوں کو سی پیک کا حصہ بنانے پر وزیراعلیٰ بلوچستان کی کامیاب کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا، جبکہ کابینہ کے اراکین کی جانب سے صوبے کے اہم صوبائی امور پر مخلوط صوبائی حکومت میں شامل سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا، اراکین کابینہ نے گذشتہ ایک سالہ مدت کے دوران صوبے میں امن کے قیام ، دیرینہ مسائل کے حل ، وفاق کی توجہ کے حصول اور تعمیر و ترقی کے حوالے سے وزیراعلیٰ کی حکمت عملی اور قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اعتماد کے اظہار پر صوبائی کابینہ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پہلے دن سے یہ کوشش رہی ہے کہ سب کو ساتھ لے کر چلا جائے اور حزب اقتدار کے ساتھ ساتھ حزب اختلاف کو بھی تمام اہم امور پر اعتماد میں لیا جائے، انہوں نے اجلاس کے آغاز پر کابینہ کے اراکین کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں تمام اراکین کی شرکت اس بات کا مظہر ہے کہ ہم سب صوبے کے مسائل میں سنجیدہ ہیں اور انہیں یقین ہے کہ صوبائی اسمبلی اور کابینہ جیسے اہم فورم کو ہمیشہ اس طرح اہمیت دی جاتی رہے گی، اجلاس میں صوبائی وزیر میر سرفراز بگٹی کے والد ،صوبائی وزیرسردار سرفراز ڈومکی کی والدہ اور شہداء کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :