فاروق ستار کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلیفونک رابطہ ، نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد

منگل 10 جنوری 2017 23:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2017ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

منگل ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق فاروق ستار نے آرمی چیف سے رابطہ کیا اور انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش ۔ فاروق ستار نے آرمی چیف سے کہا کہ ملک میں امن واستحکام کیلئے افواج پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے امید ہے دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔