پی آئی ایف ڈی صنعتی شعبے میں جدت پیدا کرے گا، پاکستانی مصنوعات میں ویلیو ایڈیشن کر کے ہی برآمدات میں اضافہ ممکن ہے، صدر ممنون

منگل 10 جنوری 2017 23:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پی آئی ایف ڈی صنعتی شعبے میں جدت پیدا کرے گا۔ پاکستانی مصنوعات میں ویلیو ایڈیشن کر کے ہی برآمدات میں اضافہ ممکن ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائین سے قوم کی بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ مصنوعات کو بین الاقوامی میعار پر لانے کے لیے تخلیقی انداز اختیار کیا جائے۔

صدر مملکت ممنون حسین کی زیر صدارت پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائین کا اجلاس ہوا جس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد ، سیکریٹری کامرس عظمت علی رانجھا ، ممتاز آرکیٹیکٹ نیئر علی دادا اور سینیٹ کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صدر کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے ہدایت دی کہ فیشن اور ڈیزائین سے متعلق جدید رجحانات سے آگاہی کے لیے عالمی اداروں رابطہ کیا جائے، صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ پی آئی ایف ڈی نے پاکستانی مصنوعات کو بین الااقوامی معیار پر لانے کی لیے تخلیقی انداز فکر اختیار کرنے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں پی آئی ایف ڈی قابل قدر کردار ادا کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان کا یہ قومی ادارہ صنعتی شعبے میں جدت پیدا کرکے اس کی ترقی کا ذریعہ بنے گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات میں ویلیو ایڈیشن کر کے ہی برآمدات میں اضافہ ممکن ہے۔اس سلسلے میں جدید عالمی رجحانات سے آگاہی کی لیے تحقیق پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے اس مقصد کے کیے فیشن اینڈڈیزائین کے عالمی شہرت یافتہ اداروں سے رابطے بڑھانے کی بھی کی۔

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائین سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ صدر مملکت نے ہدایت کی کہ طلبہ کو پیشہ ورانہ تربیت کے ساتھ ساتھ قومی تاریخی اور تہذیبی امور دے آگاہ کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں۔ سینیٹ نے اس موقع پر پی آئی ایف ڈی کی فنانس رہورٹ اور آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری بھی دی۔صدر مملکت نے پی آئی ایف ڈی کے دو طلبہ کو سٹائل ایوارڈ ملنے پرمبارکباد دی اور ہدایت کی کہ وہ ملک کی نیک نامی اور قومی مصنوعات میں بہتری کے لئے اسی طرح محنت کرتے رہیں گے۔ (قیوم زاہد)