گورنر پنجاب کا بوسن روڈ ملتان میں زیر تعمیر پلازہ کی چھت گرنے سیخ ہلاکتوں اور زخمیوں کے افسوس کا اظہار

منگل 10 جنوری 2017 23:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2017ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے بوسن روڈ ملتان میں زیر تعمیر پلازہ کی چھت گرنے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں اور زخمیوں کے لئے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر پنجاب نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔ انہوں نے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دُعا کی ہے۔ گورنر پنجاب نے متعلقہ انتظامیہ کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :