ٹھٹھ ،سجاول کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے حکومت نے 50سالہ منصوبہ بندی کی ہے ، وزیر صحت سندھ

منگل 10 جنوری 2017 23:10

ٹھٹھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2017ء) ٹھٹھ میں سماجی تنظیم مرف کی جانب سے ٹھٹھ اور سجاول کی 13 سرکاری اسپتالوں کا کنٹرول حاصل کرنے کی تقریب میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو سمیت صوبائی سیکریٹری ٖ ڈاکٹرفضلاللہ پیچوہو کی شرکت اس موقعے پر این این آئی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر سکندر میندھرو نے کہا کہ ٹھٹھ اور سجاول کے سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کو بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے سندھ حکومت نے پچاس سالہ منصوبہ بندی کرلی ہے اور اس سلسلے میں ٹھٹھ میں پانچ سو بستروں پر مشتمل نیا اسپتال تعمیر کیا جائے گا اور تمام ڈسٹرکٹ اور تحصیل اسپتالوں میں علاج معالجے کی جدید ترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اس لئے سندھ حکومت نے پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سماجی تنظیم مرف کی خدمات حاصل کی ہیں جس کے باعث کافی بہتری نظر آرہی ہے، ڈاکٹر سکندر میندھرو نے مذید کہا کہ میں پہلے بھی تین چار مرتبہ ٹھٹھ سول اسپتال آچکا ہوں مگر پہلے تمام سرکاری اسپتالوں میں علاج کی سہولیات نہ ہونے کے برابر تھیں مگر آج سرکاری صحت مرکش دیکھ کر مجھے بے حد خوشی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صرف بہتر نتاہج حاصل کرنے کے لئے سندھ حکومت سماجی تنظیم کی خدمات حاصل کرنے پر مجبور ہوئی ہے مگر یہاں پر کچھ لوگوں کو احتجاج کرتے ہوئے دیکھا ہے مگر میں ان کو ہر طرح کا یقین دلاتا ہوں کہ کسی بھی ملازم کو بے روزگار نہیں ہونے دیا جائے گا ان کے تمام حقوق کا سندھ حکومت تحفظ کرے گی سندھ حکومت ہی اس کی ضامن ہے انہپوں نے کہا کہ تجربے کار لوگوں کو سرکاری اسپتالوں میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ مریض علاج کے لئے کراچی نہ جائیں اور ان کا بہتر علاج یہاا ں پر ہی ممکن ہوسکے۔

اس موقعے پر صوبائی سیکریٹری صحت ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو نے یقین دلیا کہ سندھ حکومت کے پاس فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے اور ہر قسم کی مدد فراہم کی جائے گی مگر ہم چاہتے ہیں کہ مرف والے ٹھٹھ اور سجاول ڈسٹرکٹ کی سرکاری اسپتالوں کو اپ گریڈ کرین اعر عوام کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کریں اس موقعے پر صوبائی وزیر صحت کو درپیش مشکلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :