وزیراعظم میاں محمد نواز شریف( کل) چکوال کا دورہ کرینگے

منگل 10 جنوری 2017 23:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2017ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کل بروز ( بدھ ) کو چکوال کا دورہ کریں گے جہاں وہ ہندئوں کیلئے 40کمروں پر مشتمل کمپلیکس اورواٹر پلانٹ امر کنڈ تالاب و دیگر ہندئوں کی مذہبی عباد ت گاہوں کی تزئین آرائش کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف شری کٹاس راج میں اقلیتوں کے نمائندہ وفود سے اظہار خیال بھی کریں گے ۔بتایاگیا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ چکوال کیلئے سکیورٹی سمیت تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :