عوام کو گیس کی فراہمی کو ممکن بنانے کے کوئٹہ کے سی این جی اسٹیشنز کو بند کردئیے گئے

منگل 10 جنوری 2017 23:09

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2017ء) کوئٹہ سی این جی پمپس کو صوبے میں شدید سردی کے سبب بند کردئیے گئے،صوبائی حکومت کی ہدایت پر سوئی سدرن گیس حکام سی این جی اسٹیشنز کو بند کرنے کے احکامات جاری کردئیے تاکہ کوئٹہ شہر اور دیگر علاقوں کے عوام کو گیس کی فراہمی کو ممکن بنایا جاسکے ۔

(جاری ہے)

توقع ہے کہ سوئی سدرن گیس کی جانب سے سی این جی اسٹیشنز کی بندش سے گیس کمی کی شکایت دوہونگے،سی این جی اسٹیشنز 25جنوری تک بند رہیں گے ۔واضح رہے کہ کوئٹہ شہر میں کل 17سی این جی اسٹیشنز کام کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :