کراچی سرکلر ریلوے ٹرانسپورٹ کا میگا پر وجیکٹ ہے ،روزانہ شہر کے 7لا کھ مسافر مستفید ہو نگے ،سید نا صر حسین شاہ

کراچی سرکلر ریلوے میں حا ئل تجا وزات سمیت دیگر رکا وٹوں اور مسائل کو تمام اسٹیک ہو لڈرز کے تعاون سے خوش اسلو بی سے حل کر لیا جا ئیگا،وزیرٹرانسپورٹ

منگل 10 جنوری 2017 23:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2017ء) صوبا ئی وزیر ٹرانسپورٹ و ما س ٹرانزٹ سید نا صر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے عوام کیلئے ٹرانسپورٹ کا عظیم اور میگا پر وجیکٹ ہے جس روزانہ شہر کے 7 لا کھ سے زائد مسافر مستفید ہو سکیں گے،اور انہیں بھرپو ر آرام دہ سفری سہولیات میسئر ہو سکیں گی ،ان خیالات کا اظہا ر انہو ں نے ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ کے ہمراہ کراچی سرکلر ریلوے کے روٹ کا تفصیلی دورہ اور میڈیا کو بریفنگ کے مو قع پر کیا ،اس مو قعہ پر سیکریٹری محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ طحہٰ فاروقی ،ڈی ایس ریلوے نثار احمد میمن ،ریلوے ورکرز یو نین (اوپن لا ئن) کے مر کزی صدر منظور احمد رضی ،ڈائر یکٹر جنرل سندھ ما ٹرانزٹ سیل محمد اطہر ،سیکریٹری پی ٹی اے غضنفر علی قادری ،ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ محمدشبیہ صدیقی،جوائنٹ ڈائر یکٹر ریلوے ریا ض علی لغاری اور افسرتعلقات عامہ ریا ض عبا سی کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی صوبا ئی وزیر کے ساتھ تھے ۔

(جاری ہے)

وزیر ٹرانسپور ٹ نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبے میں ہا ئل تجا وزات سمیت دیگر رکا وٹوں اور مسائل کو تمام اسٹیک ہو لڈرز کے تعاون سے حل کر لیا جا ئیگا۔کے سی آر کے پروجیکٹ پر وفاقی اور صوبا ئی حکومت سمیت تمام سیا سی اور مذہبی جما عتیں اورا دارے ایک پیچ پر ہیں اور ہر جما عت و شخض کی یہ خوائش ہے کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کے مسئلہ کو حل کیا جا ئے اور عوام کو جلد از جلد سفری سہولیا ت مہیاں کی جا ئیں ،پیپلز پا رٹی کے چیئر مین بلا ول بھٹو بھی اس سلسلے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور انکی ہدائت پر وزیر اعلی سندھ نے خصوصی دلچسپی لیتے ہو ئے نہ صرف کراچی سرکلرریلوے کو بلکہ کیٹی بندر اور سندھ میں خصوصی صنعتی زون کو سی پیک میں شامل کروایا ،جس کیلئے وفاقی حکومت نے بھر پو ر تعاون کیا ۔

نا صر حسین شاہ نے کراچی سرکلرریلوے کے منصوبے کی مزید تفصیلات بتاتے ہو ئے کہا کہ اس کے کل 24 اسٹیشن قائم کیئے جا ئینگے ،اور ہما ری یہ کو شش ہو گی کہ منصوبے پر دن رات کام کرکے جلد ازجلد اسے مکمل کیا جائے اس سلسلے میں 2 سے تین ما ہ میں نئی فزیبلیٹی رپورٹ او رمنصوبہ بندی کا کام مکمل کر لیا جا ئیگا،انہو ں نے مزیدکہا کہ کے سی آر پر کام کرنے والی جا پا نی کمپنی "جا ئیکا "نے حکومت کو منصوبہ مکمل کرنے کے حوالے سے 46 نکات پر مشتمل تجا ویز دی تھیں ،جن میں 45 تجا ویز منظور کرلی گئی تھیں ،مگر اچانک جا ئیکا نے کام چھوڑ نے کا فیصلہ کیا اور واپس چلے گئے ،ہم نے گزشتہ دنو ں دوبا رہ جا ئیکا سے رابطہ کیا اور انہیں دوبا رہ منصوبے پر کام کرنے کی آفر کی جو کہ انہو ں نے قبول نہیں کی ،ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ یہ منصوبہ کراچی کے عوام کیلئے ہے اگر کو ئی جما عت قابضین کو سپورٹ کرتی ہے اور ان کاکسی بھی طرح سے ساتھ دیتی ہے تو عوام خود جا ن لیگے کہ وہ کو ن لو گ ہیں جو کہ کراچی کی ترقی نہیں چاہتے بلکہ ترقیاتی کا مو ں میںمسلسل رکا وٹ بنتے ہیں اور عوام کو سہولیا ت فراہم کرنے کے خلاف ہیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے با اثر قابضین کو تنبیہ کی کہ وہ از خود اپنے بنگلے اور فیکٹریا ں خالی کر دیں اور کراچی سرکلر ریلو ے کے منصوبے میں رکا وٹ نہ بنیں بصورت دیگر قانو ن حرکت میں آئیگااور ان سے قانو ن کے مطابق نمٹاجا ئیگا،وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ ریلوے لا ئن ،اسٹیشن ،پلیٹ فارم اور پٹری کے ساتھ ساتھ قبضے کرکے تجا وزات قائم کردی گئیں ہیں ،جسیںہر صورت میں ہٹایا جا ئیگا۔

ڈپٹی میئر ارشد وہرہ نے کہا کہ یہ منصوبہ کراچی کا پرانہ اشو ہے اور یہ عوام کیلئے خوشخبری ہے کہ اس منصوبے پر کا م شروع کردیا گیا ہے ،ہمیں امید ہے کہ عوام کی خاطر اور ان کے سفری سہولیات میں اضافہ کیلئے حکومت اس منصوبے کو جلد از جلد پا یہ تکمیل تک پہنچائے گی، ایسی کو ئی تجا وزات نہیں جنہیں ختم نہ کیا جا سکے ،ہمیں امید ہے کہ جیسے جیسے یہ منصوبہ مکمل ہو گا۔

شہریو ں کا کانفیڈینس لیول میں اضافہ ہو گا اور ان کا تعاون بھی بڑھتاجا ئیگا،وزیر ٹرانسپورٹ نے ڈپٹی میئر کراچی کے ہمراہ کراچی سرکلر ریلوے کے روٹس سٹی اسٹیشن ،آئی سی آئی پل کے نزدیک مقام ،لیا ری اسٹیشن ،غریب آباد بلو چ ہو ٹل ،اردوسائینس کا لج کے نزیک ریلوے ٹریک ،نیپا کے پل کے نیچے کے ٹریک اور چینسر اسٹیشن ٹریک کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف مسائل کے حوالے سے تفصیلی تبا دلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :