سندھ ریونیو بورڈ انشورنس کی خدمات کو بھی سیلز ٹیکس کے دائرے میں لانے کیلئے تمام تر ضروری اقداما ت کرے، وزیراعلیٰ سندھ

منگل 10 جنوری 2017 23:07

سندھ ریونیو بورڈ انشورنس کی خدمات کو بھی سیلز ٹیکس کے دائرے میں لانے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ ریوینیو بورڈ کو ہدایت کی کہ وہ انشورنس کی خدمات کو بھی سیلز ٹیکس کے دائرے میں لانے کے لئے تمام تر ضروری اقداما ت کریں ۔ انہوںنے یہ بات وزیراعلیٰ ہائوس میں چیئرمین خالد محمود سے باتیں کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سیکریٹری خزانہ حسن نقوی بھی مو جود تھے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سے سندھ ریوینیو بورڈ اور سندھ سیلز ٹیکس اور خدمات پر سندھ سیلز ٹیکس بشمول لائیف انشورنس ، ہیلتھ انشورنس اور ریسٹورنٹ وغیرہ پر سیلز ٹیکس جیسے مسائل سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ ریوینیو بورڈ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ رواں مالی سال کے لئے مقررہ 78بلین روپے کے مقررہ ہدف کے حصول کے لئے تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لائیں ۔

(جاری ہے)

اس پر چیئر مین ایس آر بی خالد محمود نے کہاکہ ایس آر بی اپنے 6ماہ کے ٹارگٹ سے 21فیصد زائد وصولی کر چکی ہے ۔وزیراعلیٰ سندھ نے ایس آر بی سے متعلق مختلف انتظامی اور ٹیکنیکل ایشوز کے حوالے سے بھی فیصلے کئے تاکہ یہ خدمات پر سیلز ٹیکس جمع کرنے کے اپنے ٹاسک پر مزید موثرطریقے سے کام کر سکیں ۔ انہوںنے چیئر مین ایس آر بی کو ہدایت کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ ٹیکس جمع کریں مگر اس کے ساتھ ساتھ ٹیکس دھندگان کو سہولیات بھی فراہم کریں ٹیکس اور ٹیکس کے طریقہ کار کو سادہ اور سہل بنا ئیں ۔ انہوںنے چیئر مین ایس آر بی کو ہدایت کی کہ وہ ایس آر بی کے دفترکی مناسب مقام پر تعمیر کی کوششیں کریں ۔ ا نہوںنے کہاکہ آپ کی اپنی عمارت اور علیحدہ دفتر ہو نا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :