وزیراعلی سندھ سے فلپائنی سفیرکی ملاقات،باہمی تجارت اور کاروباری امور پر تبادلہ خیال

کاروباری افراد کا ایک وفد سندھ میں فارماساٹیکل انڈسٹری کا دورہ کریگا ،پاکستان میں تیار ہونے والی ادویات کو درآمد کرے گا، فلپائنی سفیر

منگل 10 جنوری 2017 23:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2017ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شا ہ نے فلپائن کے سفیر سے باہمی تجارت اور کاروباری امور پر تبادلہ خیال کیا اور کہاکہ صوبہ سندھ کے پھلوں کے لئے فلپائن ایک بہت اچھی مارکیٹ ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے امرود ، آم اور چاول دنیا بھر میں مشہور ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ حال ہی میں بر آمد کنند گا ن نے آم یورپ اور امریکہ کو برآمد کرنا شروع کر دئیے ہیں ۔

فلپائن کے سفیر نے کہاکہ فلپائن کے آبادگا روں نے چاول کے بجائے دیگر فصلوں کی کاشت شروع کر دی ہے لہذا ایری 6 چاول کی فلپائن میں ایک بہتر بڑی مارکیٹ ہے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنے پرنسپل سیکریٹری کو ہدایت کی کہ وہ فلپائن کے وفد کی محکمہ زراعت کے ساتھ اجلاس منعقد کرائیں تاکہ اس موقع سے فائدہ اٹھایا جا سکے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ایری 6کا بیج سندھ کو فلپائن کی حکومت نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور ِحکومت میں دیا تھا ۔

فلپائن کے سفیر جن کے ساتھ ان کے بزنس قونصل اور ٹریڈ آفیسر بھی تھے۔ انہوںنے کہاکہ وہ فلپائنی کاروباری افراد کی ایک ٹیم بھیجیں گے جو کہ سندھ میں کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے بات چیت کرے گی ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی بتایا کہ سندھ میں گندم کی بمپر فصل ہوئی ہے و ہ بھی فلپائن اور دیگر ملکوں کو جوائنٹ بزنس وینچر کے تحت بر آمد کی جا سکتی ہے ۔

ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ کاروباری افراد کا ایک وفد سندھ میں فارماساٹیکل انڈسٹری کا دورہ کرے گا اور پاکستان میں تیار ہونے والی ادویات کو درآمد کرے گا ۔فلپائن کے سفیر نے کہاکہ اس و قت فلپائن انڈیا سے ادویات در آمد کر رہا ہے ۔ پاکستان بھی اس حوالے سے ایک بہت بڑی مارکیٹ ہو سکتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے وفد نے حال ہی میں سندھ میں 11فارما سا ٹیکل کمپنیز کا دورہ کیا تھا اور ان میں سے 9کو ادویات کی درآمد کے لئے منتخب کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :