خان عبدالصمد خان شہید کی تحریک ہمارے لئے مشعل راہ ہے ،سردار مصطفی خان ترین
تحریک کو آگے چلانا ہمارا نصب العین ہے ،عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیر بلدیات بلوچستان
منگل 10 جنوری 2017 23:07
(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے کہا کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی عوام کی منتخب نمائندہ پارٹی ہے جس نے ہمیشہ عوام کی مثبت نمائندگی کی ہے اور کرتی رہے گی۔
ترقیاتی کاموں میں حالیہ اضافہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے کارکنوں کی جدوجہد کا نتیجہ ہے پچھلے 20سالوں میں اتنے ترقیاتی کام نہیں ہوئے جتنے ہمارے دوراقتدار میں ہورہے ہیں حالات کا مقابلہ عوام کی نمائندگی سے وابستہ ہے اور عوام کا اعتماد پشتونخوا ملی عوامی پارٹی پر دن بدن بڑھتا جارہا ہے جس کا ثبوت عوام کی جوق درجوق پارٹی میں شمولت ہے۔ سردار مصطفی خان ترین نے مزید کہا کہ کچھ لوگوں کو ہماری کامیابی ہضم نہین ہورہی ہیں وہ عوام کی بلا امتیاز خدمت میں رکاوٹیں ڈالنے کیلئے مختلف ہتھکنڈروں اور بیان بازی سے عوام کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں اور اب انے والے دورقریب میں بیروزگاری سے نمٹنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں نوکریاں لارہے ہیں لیکن کچھ عناصر اپنی اقرباء پروری کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمارے کاموں میں رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منتخب نمائندوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے اس ضمن میں بات چیت کی ہے تاکہ عوام کی خدمات میں حائل رکاوٹیں دور کی جاسکیں جس پر وزیراعلیٰ نے تسلی دے رکھی ہے انشاء اللہ عنقریب بیروزگار سے چٹکارا مل جائے گا۔ تقریب کے آخر میں فراہم شدہ مشنری جس میں 16عدد ٹریکٹر 3لوڈر، 11ٹرالی اور ایک ٹینکی کا فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا کیا۔مزید اہم خبریں
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.