ْبارش کادوسرا سلسلہ رواں ماہ شروع ہوگا،ہیٹ ویوکی طرح کولڈ ویو بھی متوقع ہے‘ محکمہ موسمیات

منگل 10 جنوری 2017 23:07

ْبارش کادوسرا سلسلہ رواں ماہ شروع ہوگا،ہیٹ ویوکی طرح کولڈ ویو بھی متوقع ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2017ء) محکمہ موسمیات نے موسم سرما میں بارشوں کے دوسرے سلسلے کی پیشگوئی کردی ۔ڈائریکٹر جنرل میٹ غلام رسول نے کہاکہ بارش کادوسرا سلسلہ رواں ماہ شروع ہوگااوربارشوں کا یہ سلسلہ ساحلی علاقوں سے ہوتاہواپنجاب کی طرف بڑھے گا۔

(جاری ہے)

ڈی جی میٹ نے پیشگوئی کی کہ بارش کے بعدبلوچستان کے پہاڑوں پربرفباری کاامکان ہے۔ ڈی جی میٹ نے مزید بتایا کہ ہیٹ ویوکی طرح کولڈ ویو بھی متوقع ہے۔