گن اینڈ کنٹری کلب کے ملازمین کو زدوکوب و تشدد کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں ،چوہدری محمد یٰسین

ْدانیال عزیز کی طرف سے ملازمین کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ قابل مذمت ہے ،ظہور اعوان ،ٹکا خان ایمپلائز یونین گن اینڈ کنٹری کلب کے ملازمین پر تشدد کے خلاف ٹریڈ یونینز عہدیداران کی مذمت

منگل 10 جنوری 2017 21:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2017ء) پاکستان ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ظہور اعوان ،سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین ،اخبارفروش یونین کے جنرل سیکرٹری ٹکا خان ،پاکستان سپورٹس بورڈ یونین کے جنرل سیکرٹری محمد اکرم بھٹی ،ZTBLیونین کے چیئرمین ملک شمیض اعوان ،ایمپلائز یونین گن اینڈ کنٹری کلب کے صدر راجہ فیاض ،جنرل سیکرٹری فرحت عباس شاہ ،سینئر نائب صدر عبدالوحید کیانی ،میڈیا ایڈوائزر محمد رمضان اور دیگر ٹریڈ یونینز کے عہدیداران نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء و ایڈمنسٹریٹر گن اینڈ کنٹری کلب دانیال عزیز اورسیکرٹری عبدالرئوف بھٹی اور اسسٹنٹ ایڈمن نعمان افضال کی گن کلب سٹاف کے ایڈمن منیجر یاسر جاوید پر تشدد اور انکو زدو کوب کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دانیال عزیز جیسے ذمہ دار شخص سے ایسے غیر ذمہ دارانہ اور غیر اخلاقی اقدام کی توقع نہیں کی جا سکتی تھی اور انکے اس غیر اخلاقی اقدام کی ٹریڈ یونینز کے عہدیداران اور ورکرز شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں کیونکہ دانیال عزیز کی طرف سے ملازمین کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ انتہائی قابل مذمت ہے ،ہم وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ،وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ،سیکرٹری داخلہ اور وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دانیال عزیز کے اس غیر ذمہ دارانہ اور غیر اخلاقی اقدام کا فوری طور پر نوٹس لیں اور گن کلب کے ایڈمن منیجر یاسر جاوید و دیگر ملازمین کو مکمل انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :