سیاست میں بے موسم فیصلے نہیں کئے جاتے ، سردار دوست کھوسہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی قیاس آرائیوں کی تردید
رابطے سب کے ہیں ،حلقے کی عوام ، سیاسی دوستوں کی مشاورت کے بعد وقت پر کوئی فیصلہ کیا جائے گا ‘ سابق وزیراعلیٰ پنجاب
منگل 10 جنوری 2017 20:53
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2017ء) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کی قیاس آرائیوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست میں بے موسم فیصلے نہیں کئے جاتے ،رابطے سب کے ہیں لیکن حلقے کی عوام اور سیاسی دوستوں کی مشاورت کے بعد وقت پر کوئی فیصلہ کیا جائے گا ۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سردار دوست محمد کھوسہ نے کہا کہ میرے بڑے بھائی تحریک انصاف میں ہیں اور ان کی دعوت پر عمران خان 15جنوری کو جلسہ کرنے ڈیرہ غازی خان آرہے ہیں اس لئے یہ تاثر پیدا ہوا ہے کہ شاید ہم تحریک انصاف میں شامل ہونے جارہے ہیں،ایسا تاثر اور قیاس آرائیاں قطعاًبے بنیاد ہیں۔
انہوںنے کہا کہ ہمارا فی الحال کسی جماعت میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں ، کوئی بھی فیصلہ حلقے کی عوام اور سیاسی دوستوں کی مشاورت سے ہوتا ہے ۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں کی طرف سے شمولیت کے لئے رابطوں بارے سوال کے جواب میں کہا کہ رابطے سب کے ہیں لیکن فیصلہ مشاورت سے ہوگا اور سیاست میں بے موسم فیصلے نہیں کئے جاتے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.