نادراخودمختارادارہ:لاہورہائیکورٹ نے وزیرداخلہ کونادرااجلاس کی صدارت سے روک دیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 10 جنوری 2017 16:42

نادراخودمختارادارہ:لاہورہائیکورٹ نے وزیرداخلہ کونادرااجلاس کی صدارت ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10جنوری2017ء) :لاہورہائیکورٹ نے وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کونادرااتھارٹی بورڈ کےاجلاسوں کی صدارت سے روک دیاہے،عدالت نے ایڈووکیٹ اویس الرحمان کی جانب سے دائردرخواست پرحکم جاری کیاہے۔درخواست میں عدالت سے اصرارکیاگیاکہ نادراایک خودمختارادارہ ہے،جس کے باعث وزیرداخلہ چوہدری نثارکوقانونی حق حاصل نہیں کہ وہ نادراکے اجلاسوں کی صدارت کریں۔

(جاری ہے)

ایڈووکیٹ اویس الرحمان کی دائردرخواست میں مزیداپیل کی گئی کہ نادرا اتھارٹی بورڈ کے 8 ممبران کی غیرقانونی تقرری کی گئی ہے، جس پرانہیں عہدوں سے ہٹایاجائے۔جس پرعدالت نے تین ارکان جن میں ڈپٹی چئیرمین اور دوارکان طارق محمود اورطارق خان شامل ہیں، ان کو کام کرنے سے روک دیا ہے ۔ جس پرلاہورہائیکورٹ نے وزیرداخلہ چوہدری نثارکواگلے نوٹس تک نادراکے اجلاسوں کی صدارت سے روک دیاہے۔عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت سے تیس جنوری کے لیے جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :