حقیقی زندگی کے 10 سپر ہیروز، جن کے پاس حقیقت میں مافوق الفطرت قوتیں ہیں

Ameen Akbar امین اکبر پیر 9 جنوری 2017 23:46

حقیقی زندگی کے 10 سپر ہیروز، جن کے پاس حقیقت میں مافوق الفطرت قوتیں ہیں

بچے ہوں یا بڑے کارٹون اور ہالی وڈ کی فلموں میں مافوق الفطرت ہیرو کو دیکھ کر ذہن میں ایک بچگانہ کی خواہش مچلتی ہے کہ کاش ہمارے پاس بھی ایسی ہی مافوق الفطرت قوتیں ہوتی جس سے ہم اپنے بہت سے کام آسان بنا لیتے لیکن یہ خواہش ہمیشہ خواہش ہی رہتی ہے۔ آپ کو یہ سن کر حیرت ہوگی کہ اس وقت دنیا میں ایسے بہت سے انسان ہیں جن کے پاس فلموں کے سپر ہیروز کی طرح ہی مافوق الفطرت قوتیں ہیں۔

ایسے ہی بہت سے افراد میں سے 10 افراد کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔
1۔ میگنیٹو (Magneto)
اس کا اصل نام لیو تھا لین ہے۔ملائشیا سے تعلق رکھنے والے اس 80سالہ شخص کی جلد ایسی ہے کہ اس پر لوہے کی چیزیں بالکل ایسے چپک جاتی ہیں جیسے لوہا مقناطیس سے چپکتا ہے۔ اس کی جلد سے ایک وقت میں 80 پاؤنڈ لوہا یا لوہے کی اشیا چپک سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم ان تمام اشیاء کا الگ الگ وزن 4.50 پاؤنڈ سے کم ہونا چاہیے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس کی جلد اس طرح کی ہے جو لوہے کی اشیاء کو پکڑ لیتی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کی یہ خاصیت اس کے تین پوتوں کو بھی منتقل ہو گئی ہے۔لیو کے علاوہ بھی بہت سے لوگ ایسے ہیں، جن میں اس طرح کی خاصیت پائی جاتی ہے۔
2۔الیکٹرومین(Electroman)
بھارت کے راج مہان کو الیکٹرومین کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔راج مہان کے جسم سے اتنی زیادہ بجلی اسے نقصان پہنچائے بغیر گزرتی ہے ، جو دوسرے کسی بھی شخص کو ہلاک کر دے۔

اس کے جسم سے 10ایمپیئر کرنٹ بھی گزرا جائے تو اسے کچھ نہیں ہوتا۔تاہم اس کے ذیلی اثرات کی وجہ سے وہ کچھ وقت کے لیے اندھا ہوجاتا ہے۔
راج مہان کو اپنی اس طاقت کا علم اس وقت ہوا جب 7سال کی عمر میں اس نے اپنی ماں کے مرنے کے بعد بجلی کی تاریں پکڑ کر خودکشی کرنے کی کوشش کی لیکن حیرت انگیز طور پر اسے کچھ نہ ہوا۔
3۔ سپر سمورائی(Super Samurai)
سایو ماکی نامی مارشل آرٹس کا جاپانی ماہرحقیقی سمورائی کے طریقے جانتا ہے۔

وہ اپنی طرف پھینکی جانے والی اشیاء کو تلوار سے دو ٹکڑے کر سکتا ہے۔تلوار کے ساتھ وہ دنیا کا تیز ترین آدمی ہے۔حیرت کی بات یہ ہے کہ وہ اپنی تلوار سے گولی کو بھی روک لیتا ہے۔

4مسٹر فنٹاسٹک(Mr. Fantastic)
انگلش مین گیری ٹرنراپنی انتہائی لچکدار جلد کے باعث 15 بار گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا چکا ہے۔اس کی جلد 6 انچ تک کھینچ جاتی ہے۔

اس کا سب سے اہم کمال اپنے ہونٹوں کی کھال سے اپنا منہ ڈھانپ لینا ہے۔
5۔ آئس مین (Ice Man)
نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والا وم ہاف لگتاہے سردی پروف ہے۔ وہ برفیلے پہاڑوں کو صرف شارٹس پہن کر سر سکتا ہے۔ وہ برف سے جمے ہوئے سوئمنگ پول بھی بھی گھنٹوں گزار سکتا ہے۔وم اپنے جسم کو درجہ حرارت کو ٹومو کہلانے والی تیکنیک سے کنٹرول کرتا ہے۔ یہ تیکنیک تبت کے یوگیوں نے ایجاد کی تھی، جس سے انسان اندر کے جسم کا درجہ حرارت کنٹرول کر سکتا ہے۔


6۔ربڑ بوائے (Rubber Boy)
امریکا سے تعلق رکھنے والے ڈینئل سمتھ کو ربڑ بوائے کہاجاتا ہے۔وہ دنیا کا سب سے زیادہ لچکدار انسان ہے۔وہ اتنا لچکدار ہے کہ اپنے جسم کو ٹینس کے ریکٹ سے بھی گزار سکتا ہے۔حد تو یہ ہے کہ وہ اپنی گردن کو موڑ کر خود کو سوٹ کیس میں بھی پیک کر سکتا ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ڈینئل کے جسم کی لچک پیدائشی ہے تاہم اس نے ہرروز مشق کر کے اسے مزید بہتر کر لیاہے۔


7۔ہیمر ہیڈ(Hammer Head)
جینو مارٹینو اامریکا سے تعلق رکھنے والا پروفیشنل باکسر اور آرٹسٹ ہے۔ جینو ہر اقسام کی سخت چیزوں کو اپنے سر سے توڑ سکتاہے۔ ان چیزوں میں لوہے کی سلاخیں، بیس بال بیٹ اور کنکریٹ بلاک شامل ہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کی کھوپڑی قدرتی طور پر بہت سخت ہے۔
8۔سٹمینا مین (Stamina Man)
ڈین کےپاس لمبے فاصلوں تک بغیر تھکے دوڑنے کی طاقت ہے۔

ڈین کا سٹمینا اتنا زیادہ ہے کہ وہ ہمیشہ دوڑتا رہے تو بھی نہ تھکے۔ڈین ایک ٹریڈ مل پر 80 گھنٹوں میں 560 کلومیٹر بھی دوڑ چکا ہے۔وہ 50 ریاستوں میں 50 دنوں میں 50 میراتھن میں بھی دوڑ چکاہے۔
9۔ ٹارچر کنگ
ٹارچر کنگ ٹم کو جسم پر لگنے والی کسی بھی چوٹ سے درد محسوس نہیں ہوتا۔ٹم سکول میں اپنے کلاس فیلوز کو بھی اپنے ہاتھوں میں سوئیاں چبو کر حیران کیا کرتا تھا۔

ٹم کو چونکہ درد محسوس نہیں ہوتا ہے اس لیے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کسی دن وہ اپنے کرتب دکھاتے ہوئے خود کو ہلاک بھی کر سکتا ہے۔
10۔ انسوومنیا مین (Insomnia Man)
ٹائی ناگوک کا تعلق ویت نام سے ہے۔وہ پچھلے 43 سالوں سے نہیں سویا۔اس کا کہنا ہے کہ یہ بخار میں چند راتیں جاگنے کے بعد شروع ہوا۔ٹائی بہت سے ادویات اور الکوحل استعما ل کر چکا ہے مگر اسے نیند نہیں آتی۔کچھ دنوں کے بعد اس نے حالات سے سمجھوتہ کر لیا اور اب رات کو بھی کام کر کے پیسے کماتا ہے۔