سانحہ گڈانی میں جاں بحق محنت کشوں کی میتیں ان کے آبائی علاقے سوات بھجوانے کیلئے ورثا کے حوالے کردی گئیں

پیر 9 جنوری 2017 23:40

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2017ء) گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے پلاٹ نمبر60 پر ناکارہ بحری جہازکی کٹائی کے دوران آتشزدگی کی اطلاع پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے فوری طو رپر بریگیڈبھجوانے اور ریسکیو آپریشن کے احکامات جاری کردیئے‘ اسسٹنٹ کمشنر حب کی زیر نگرانی لیڈا کے فائر بریگیڈ عملے نے بروقت پہنچ کر بحری جہاز میں لگی آگ کو بجھایا اور ایدھی رضاکاروں کے تعاون سے جنگی بنیادوں پر ریسکیو آپریشن کرکے 60سے زائد محنت کشوں کی جانیں بچائیں تاہم ناکارہ بحری جہاز کے تھرمو فائل میں آگ لگنے سے 5مزدور جھلس کر جاں بحق ہوگئے جنہیں آر ایچ سی گڈانی ریفر کرکے ضروری قانونی کارروائی کے بعد جاں بحق محنت کشوں کی میتیں ان کے آبائی علاقے سوات بھجوانے کیلئے ورثا کے حوالے کردی گئیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ذوالفقار علی شاہ ہاشمی سانحہ گڈانی کے فوری بعد جائے وقوعہ پہنچ کر تمام صورتحال کی مانیٹرنگ کرتے رہے۔ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے شپ بریکنگ یارڈ کے پلاٹ نمبر60 پر جہاز کی کٹائی کے دوران ناقص حفاظتی انتظامات اور غفلت برتنے پر پلاٹ کے مالک شپ بریکر اور اس کے عملے کو حراست میں لینے کے احکامات جاری کردئیے اور مقامی پولیس نے سانحہ گڈانی کے پلات نمبر60پر آتشزدگی سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر سانحہ کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانون کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :