حکومت عوام کی صحت کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہی ہے،ڈپٹی کمشنر نصیر آباد نصیر احمد ناصر

پیر 9 جنوری 2017 23:40

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2017ء) ڈپٹی کمشنر نصیر آباد نصیر احمد ناصر نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی صحت اور ان کے بچوں کی زندگی کو محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں ایک کارآمد شہری بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہی ہے۔ اس لئے محکمہ صحت کے افسران اور اہلکاران کو چاہئے کہ ہر اس بچے تک پہنچیں جس کو پولیو کے قطرے پلوانے کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے تعاون اور محکمہ صحت کے آفیسران و اہلکاران کی شب و روز کی محنت سے اپنے ملک اور صوبے سے پولیو کے خاتمہ کے قریب ہیںانہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور ملک کو پولیو سے پاک کرنے میں اپنے حصے کا کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ڈی ایچ او نصیر آباد ڈاکٹر احسان علی نے 16جنوری سے شروع ہونے والی تین روز پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے اجلاس کو بتایاکہ پانچ سال سے کم عمر کے 136474 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے کیلئی335 مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 154 فیمیل ٹیمیں بھی شامل ہیں جو گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائیں گی۔

اس کے علاوہ 28ٹرانزٹ پوائنٹس 35فیکس سینٹر 21ای پی آئی فنکشن سینٹروں اور33گورنمنٹ ہیلتھ کلینکوں پر بھی پولیو کے قطرے پلوانے کی سہولتیں میسر ہوں گی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نصیر آباد نے ڈی ایس ایمز کو ہدایت کی کہ وہ ڈی ایچ یوز میں ڈاکٹروں کی حاضری کو یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسران کو بھی ہدایت کی کہ ان کا ادارہ پولیو مہم میں اہم کردار کا حامل ہے لہذا وہ پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کے عملہ سے بھرپور تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :