پی پی ایچ آئی دیہی علاقوں میں عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں ، نیوٹریشن پرگرام کے تحت غذائی قلت کے شکار مائوں اور بچوں کو مطلوبہ ساشے اور فولک ایسڈ فراہم کی جا رہی ہے، ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر شیخ جہانزیب خان مندوخیل

پیر 9 جنوری 2017 23:40

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2017ء) پی پی ایچ آئی دیہی علاقوں میں عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں ،بی ایچ یو گردہ بابر میں ہر قسم کی ٹیسٹ کرانے کی سہولت موجود ہے‘ نیوٹریشن پروگرام کے تحت غذائی قلت کے شکار مائوں اور بچوں کو مطلوبہ ساشے اور فولک ایسڈ فراہم کی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر شیخ جہانزیب خان مندوخیل نے بیسک ہیلتھ یونٹ گڑدہ بابڑ کی کارکردگی کے حوالے سے علاقے کے معتبرین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

پی پی ایچ آئی کے ایڈمن آفیسرسید امان شاہ اورایس او اسلم شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے‘ علاقے کے معتبرین حاجی نور حبیب شاہ حاجی شادی خان حمید اللہ بابر نے کہا کہ جب سے پی پی ایچ آئی نے بی ایچ یو گڑدہ بابڑ کا انتظام سنبھالا ہے تب سے تمام بنیادی سہولیوتوں کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے پی پی ایچ آئی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی ایچ یو میں لیڈی ڈاکٹر کی تعنیاتی عمل میں لائی جائے‘ پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر شیخ جہانزیب خان مندوخیل نے کہا کہ بی ایچ یو میں روزانہ کی بنیادوں پر باقاعدگی سے او پی ڈی ہوتی چلی آ رہی ہے‘ مریضوں کو تمام ادویات مفت فراہم کی جاتی ہیں‘ بی ایچ یو میں تمام قسم کے ٹیسٹ کرانے کی سہولت بھی موجود ہے جبکہ سانپ اور کتے کاٹنے کی ویکسئین محفوظ کرنے کیلئے سولر فریج کی سہولت گڑدہ بابڑ میں موجود ہے‘ تمام بی ایچ یوز کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کر رہے ہیں‘ تمام بی ایچ یوز فعال ہیں اور عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں‘ بی ایچ یو گڑدہ بابڑ ایک بہترین مرکز صحت ہے یہاں تعنیات میڈیکل افیسر ایک کورس کرنے چلے گئے ہیںانشاء اللہ چند ہی دنوں میں نئے میڈیکل افیسر کی تعنیاتی عمل میں لائی جائیگی‘ علاقے کے عوام کے مطالبے پر لیڈی ڈاکٹر اگر دستیاب ہو سکی تو لیڈی ڈاکٹر بھی فراہم کی جائیگی بی ایچ یو کے ساتھ زچگی کے کیسز کیلئے ایم سی ایچ سنٹر کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے اگر علاقے میں مطلوبہ سٹاف میسر ہوا تو فوری تعنیاتی عمل میں لائی جائے گی اس حوالے سے علاقے کے منتخب اور سیاسی رہنماو،ْں کی توجہ بھی مبذول کرائی جا چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کے سات اضلاع ژوب قلعہ سیف اللہ پنجگور کوہلو سبی خاران اور نوشکی میں نیوٹریشن سیل کی توسط سے جاری پروگرام کے تحت ژوب میں بھی پروگرام جاری ہے اسی پروگرام کی توسط سے بی ایچ یو گڑدہ بابڑ میں غذائی قلت کے شکار ماو،ْں اور بچوں کو خوراک کے ساشے اور فولک ایسڈ فراہم کی جا رہی ہے جس کے انتہائی مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں اس حوالے سے علاقے کے لوگوں میں شعور و آگاہی کیلئے باقاعدہ ہیلتھ سیشن ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :