وزیر اعلیٰ بلوچستان نو اب ثناء اللہ زہری کی قیادت میں تبدیلی کا یہ سفر جاری رہے گا، سردار زادہ درمحمد خان ناصر

پیر 9 جنوری 2017 23:40

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے رہنماء اور صوبائی مشیر برائے سمال انڈسٹریز سردار زادہ درمحمد خان ناصر نے کہا ہے کہ یہ دورتر قی اور خوشحالی کا ہے اور ضلع دُکی کی تقدیر موجو دہ حکومت میں بدلنے کا وقت آچکا ہے‘ ہم پسماندگی اور محرومیوں کا خاتمہ کر کے ایک نئے دُکی کی بنیاد ڈال چکے ہیں اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نو اب ثناء اللہ زہری کی قیادت میں تبدیلی کا یہ سفر جاری رہے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع دُکی کے دورے کے موقع پر مختلف عوامی اجتما عات اور وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے ضلع دُکی میں جاری ترقیاتی اسکمیوں کا معائنہ بھی کیا ، سردار زادہ درمحمد خان ناصر نے کہا کہ عوامی خدمت اور دُکی کی ترقی ہمارا شعار اور سیاست کا محورہے ، دُکی کو ضلع کا درجہ دینا بائی پاس کی تعمیر سمیت مختلف شعبوں میں ترقی لانا ان کی اولین ترجیح تھی اور اللہ کے فضل وکرم اور دُکی کے تمام قبائل اور عوام کی دُعاوُں سے ہم اپنے اس مقصد میں کافی جد وجہد کے بعد کامیاب وکامران ہوئے اور انشاء اللہ بہت جلد علاقے کے لوگوں کی نہ صرف تقد یر بدلے گی بلکہ ان کے معیار زندگی میں بھی بہتر ی آئیگی اور خوشحالی اب ضلع دُکی کے عوام کا مقدر بنے گی انہوں نے کہا کہ عوام صوبائی حکومت کا مکمل ساتھ دیں اور ترقیاتی عمل میں شریک ہوکر اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :