’’فرسٹ یوتھ سمٹ 2017‘‘ کے عنوان سے دو روزہ پروگرام کا انعقاد

پیر 9 جنوری 2017 23:30

لاڑکانہ ۔9جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2017ء) کھیل اور امور نوجوان محکمہ سندھ کی جانب سے سماجی تنظیم یوتھ اینڈ وومین ڈولپمنٹ آرگنائیزیشن کے تعاون سے ’’فرسٹ یوتھ سمٹ 2017‘‘ کے عنوان سے دو روزہ پروگرام کا انعقاد شہر کے سر شاہنواز بھٹو میموریل لائبریری میں کیا گیا جس کا مقصد نوجوانوں کو اپنے مستقبل کے لیے بہتر فیصلے کرنا، ملکی ترقی میں نوجوانوں کے کردار اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

(جاری ہے)

پروگرام کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عابد حسین بھیو نے کہا کہ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہدایات پر سندھ بھر میں ایسے پروگرام منعقد کیے جائیں گے جس کا مقصد نوجوانوں میں چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے سمیت انہیں ملکی خوشحالی اور ترقی میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے نوجوان صلاحیتوں کے مالک ہیں جنہیں مستقبل میں مختلف شعبوں میں مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ تقریب کے اختتام پر مختلف سیشن میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات میں ایوارڈ، سرٹیفکیٹس اور انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔