امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی کا فلٹر پلانٹ اور مسجد کے تعمیراتی کام کا معائنہ

پیر 9 جنوری 2017 23:30

سکھر۔9جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2017ء) امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے دارلعلوم تفہیم القران نمائش گاہ سکھر میں فلٹر پلانٹ اور مسجد کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا ، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق امیر ضلع سکھر مولانا حزب اللہ جکھرو نے انہیں اس ضمن میں تفصیلات سے آگاہ کیا، امیر صوبہ نے اس موقع پر علماء کی دینی خدمات کو سراہا اور کہا کہ سندھ صوفیوں بزرگوں کی سرزمین اور اسلام کا مرکز ہے ، جماعت اسلامی دینی اداروں مدارس و مساجد کی خدمت کرتی رہے گی۔

(جاری ہے)

مولانا سلطان احمد لاشاری بھی اس موقع پر موجود تھے۔مذید براں ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے جماعت اسلامی ضلع سکھرکے ناظم دفتر گل بیگ شیخ سے گھر جاکر انکے والد محمد آدم شیخ کی وفات پر اظہار افسوس و تعزیت اور مقامی ہسپتال میں زیر علاج استاد العلماء ، شیخ القران والحدیث مولانا واحد بخش خلجی کی عیادت کی ۔

متعلقہ عنوان :