شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے گھوٹکی کیمپس میں تعلیمی سال 2017میں بیچلر پروگرام میں داخلوں کا آغاز ہوگیا

پیر 9 جنوری 2017 23:30

سکھر۔9جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2017ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے نو قائم شدہ گھوٹکی کیمپس میں تعلیمی سال 2017میں بزنس ایڈمنسٹریشن، انگلش اور کمپیوٹر سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالاجی کے شعبہ جات میں بیچلر چار سالہ پروگرام میں داخلے شروع ہوگئے ہیں ، یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن غلام شبیر پھلپوٹوکی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق داخلہ فارم اور پروسپیکٹس حبیب بینک شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور، مینارہ روڈ سکھر، ملٹری روڈ سکھر، روہڑی، پنوعاقل ، میرپور ماتھیلو، کشمور اور گھوٹکی کی شاخوں سے 1000روپے کی ادائیگی کے ساتھ منگل 10جنوری سے 31جنوری2017 تک حاصل اور جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

پروگرام کی پری انٹری ٹیسٹ اتوار 05فروری 2017کو ہوگی۔ انٹری ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی میرٹ لسٹ 13فروری2017 کو جاری کی جائے گی۔ جبکہ نئے تعلیمی سال 2017کی کلاسیں بدھ 15مارچ 2017سے شروع ہوں گی۔ امیدوار داخلہ کے متعلق معلومات کیلئے ڈائریکٹر ایڈمیشن سے 0243-9280126پر رابطہ کرسکتے ہیں۔