سکھر ڈویلپمنٹ الائنس کے ہنگامی اجلاس کا انعقاد

پیر 9 جنوری 2017 23:30

سکھر۔9جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2017ء) سکھرڈیویلپمنٹ الائنس کے چیئرمین حاجی محمد جاویدمیمن کی زیر صدارت ایس ڈی اے کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اجلاس میں غلام مصطفی پھلپوٹو، مولانا عبیداللہ بھٹو، دوا خان، ڈاکٹر انیس الرحمان، ڈاکٹر سعید اعوان، پرویز چنہ، رضوان قادری، شاہ محمد انڈھڑ، سید عمران شاہ، شکیل قریشی،عبدالجبار، آغا محمد اکرم، ظہیر بھٹی، منیر میمن،اصلاح الدین، سید ماجد شاہ، حبیب ناصر،عبدالباری انصاری، توفیق بندھانی، صداقت خان، و دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تمام ارکان نے پانی کی بابت نساسک کی جانب سے تجویز کردہ شہریوں پر واٹر چارجز میں اضافے کے ساتھ ساتھ سالڈ ویسٹ، ویسٹ واٹر (سیوریج)چارجز وصول کرنے کی تجویز کی واپسی کا مطالبہ کیا ۔