بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے ٹینٹ آفس کا قیام

پیر 9 جنوری 2017 23:30

سکھر۔9جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2017ء) سکھر کی یو سی 10 وارڈ 1 شمس آباد کے بلدیاتی منتخب نمائندوں نے دفتر نہ ملنے پر ورکشاپ روڈ پر ٹینٹ آفس قائم کرلیا اور علاقہ کے لوگوںکے مسائل سنے ۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیطابق یونین کونسل کے چیئر مین حاجی وزیر مہر، عامر بھٹو ، لیاقت مہر ، مم درفیق ، منصور دایو سمیت دیگر نے علاقہ کے مسائل کی بابت درخواستیں وصول کیں ، شمس آباد کے علاقہ مکینوں کی جانب سے صاف پانی کی فراہمی ، گندے پانی کی نکاسی، صفائی ستھرائی کی بابت شکایات کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :