سندھی ادبی سنگت خیرپور شاخ کے سالانہ انتخابات2017-18 کا انعقاد

پیر 9 جنوری 2017 23:30

سکھر۔9جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2017ء)سندھی ادبی سنگت خیرپور شاخ کے سالانا انتخابات2017-18 الیکشن کمیٹی کے چیئر مین یاسر بوزدار اور ممبر مرتضی ٰ پھل کی نگرانی میں خیرپور پریس کلب میں منعقد ہوئے، جاری کرد اعلامیہ کیمطابق انتخاب میں متفقہ طور پر جنرل سیکریٹری تاج سروہی ، جوائنٹ سیکریٹری زبیر سومرو، خزانچی الطاف راجہ ، آڈیٹر اعجاز جیون، کونسلر حبدار جاگیرانی اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران میں ڈاکٹر اعجاز سموں، اختر کھوکھر، علی مخفی، انور پردیسی، مجیب چانڈیو، امین سومرو اور کفایت گل بنا مقابلہ منتخب ہو گئے ۔