چیئرمین ہوپ کی نومنتخب ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور سے ملاقات

عازمین حج کوبہترین سہولیات فراہم کرنے پراتفاق

پیر 9 جنوری 2017 23:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2017ء) چیئرمین حج ایسوسی ایشن آف پاکستان(ہوپ ) حاجی ثناء اللہ نے وزارت مذہبی امورکے نومنتخب ایڈیشنل سیکرٹری سے ملاقات کی ہے اوران کووزارت مذہبی امورکے سیکرٹری منتخب ہونے پرمبارکباددی ۔

(جاری ہے)

حج ایسوسی ایشن کے صدرحاجی ثناء اللہ کی سربراہی میں پرائیویٹ حج کمپنی ایسوسی ایشن کے سینئرممبرحاجی جاویداختراورفیصل صابری نے نومنتخب ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امورمحمدآفتاب سے ان کے دفترمیں ملاقات کی ۔

ملاقات میں دونوں طرف سے رہنماؤں نے عازمین حج کوبہترین سہولیات فراہم کرنے پراتفاق کیاہے اورحجاج کوبہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے جامع منصوبہ بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا ۔حاجی ثناء اللہ نے مذہبی امورکے ایڈیشنل سیکرٹری کوحج ایسوسی ایشن امورپرائیویٹ کمپنیوں کے مالکان کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی تاکہ 2017ء حج آپریشن کومزیدکامیاب بنایاجاسکی۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :