راحیل شریف کی جانب سے 3 شرائط پر اسلامی اتحادی فوج کی سربراہی قبول کرنے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی پیر 9 جنوری 2017 22:17

راحیل شریف کی جانب سے 3 شرائط پر اسلامی اتحادی فوج کی سربراہی قبول کرنے ..

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09جنوری2017ء) راحیل شریف کی جانب سے 3 شرائط پر اسلامی اتحادی فوج کی سربراہی قبول کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریٹائرڈ جنرل امجد شعیب نے راحیل شریف کے اسلامی اتحادی فوج کی سربراہی قبول کرنے کے حوالے سے ایک تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے۔

(جاری ہے)

امجد شعیب کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سابق آرمی چیف نے عہدہ قبول کرنے سے قبل سعودی عرب کے سامنے 3 شرائط رکھی تھیں۔

ان میں سے سب سے اہم شرط یہ تھی کہ اس اتحاد میں ایران کو بھی شامل کیا جائے۔ دوسری شرط یہ تھی کہ وہ کسی کی کمان کے انڈر کام نہیں کریں گے۔ جبکہ تیسری شرط یہ تھی کہ وہ اسلامی ممالک میں مصالحت کار کا کردار ادا کریں گے۔ سعودی عرب نے راحیل شریف کی شرائط قبول کیں جس کے بعد ہی انہوں نے اتحادی فوج کی سربراہی کا عہدہ قبول کیا۔

متعلقہ عنوان :