بھارتی فوج میں کرپشن اورجوانوں سے نارواسلوک کاانکشاف

پیر 9 جنوری 2017 23:47

بھارتی فوج میں کرپشن اورجوانوں سے نارواسلوک کاانکشاف

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2017ء) بھارتی فوج میں کرپشن اورجوانوں سے نارواسلوک کاانکشاف ہواہے ،بارڈرپرتعینات بھارتی فوج کے ایک سپاہی کاکہناہے کہ بارڈرپرڈیوٹی دینے والوں کوکھانانہیں ملتا،جوراشن آتاہے افسران کھاجاتے ہیں ،راشن بازاروں میں بھیج دیاجاتاہے ،بھارتی فوج کی 29بٹالین سے تعلق رکھنے والے سپاہی شیج بہادربادیونے فیس پردی گئی ویڈیومیں کہاہے کہ پاکستان کی سرحدپرتعینات بھارتی فوجیوں کوپلیٹ بھرکرکھانانہیں ملتا،صبح پراٹھے کے ساتھ تھوڑی چائے دی جاتی ہے ،دوپہرکوہلدی والی دال اوردوروٹیاں دی جاتی ہیں فوج کے لئے جوراشن آتاہے وہ افسران کھاجاتے ہیں اورراشن بازاروں میں بیچ دیاجاتاہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی فوجی کاکہناہے کہ فوج کوکئی باررات کوبھوکے پیٹ سوناپڑتاہے کیاخالی پیٹ سرحدپرلڑاجاسکتاہے ۔

متعلقہ عنوان :