پی آئی اے نے عمرہ کرایوں میںرعایت کی مدت میں 28فروری تک توسیع کردی

پیر 9 جنوری 2017 23:46

پی آئی اے نے عمرہ کرایوں میںرعایت کی مدت میں 28فروری تک توسیع کردی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2017ء) پی آئی اے نے عمرہ کرایوں میںرعایت کی مدت میں 28فروری تک توسیع کردی ۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق عمر ہ کرایوں میں رعایت کی مدت 31جنوری تک تھی جس کی مدت کوبڑھا کر 28فروری تک کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے عمرہ کرایوں میں 4ہزارتک کمی کی گئی ہے جس کے مطابق کراچی سمیت جنوبی ریجن کیلئے عمرہ ٹکٹ بمع ٹیکس 48ہزار روپے 872روپے اور لاہور ،ا سلام آباد اور پشاور سمیت شمالی ریجن کیلئے ٹکٹ بمع ٹیکس 56ہزار روپے 872روپے کی ہے ۔