پاکستان قومی موومنٹ نے کراچی میں استحکام پاکستان کے نام ریلی اور جلسہ کے انعقاد کے لئے دواضلاع وسطی اورشرقی کے ڈپٹی کمشنرزکو درخواست جمع کرادی

پیر 9 جنوری 2017 23:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2017ء) پاکستان قومی موومنٹ نے کراچی میں 21 جنوری2017 کو استحکام پاکستان کے نام ریلی اور جلسہ کے انعقاد کی اجازت کے لئے دواضلاع وسطی اورشرقی کے ڈپٹی کمشنرزکو درخواست جمع کرادی ہے ۔جو ان اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں وصول کرلی گئی ہے ۔اس درخواست پاکستان قومی موومنٹ کے چیئرمین اقبال کاظمی نے جمع کرائی ہے ۔

اس درخواست اقبال کاظمی نے اجازت ان دواضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے اجازت طلب کی ہے کہ پاکستان قومی موومنٹکراچی میں 21 جنوری کو استحکام پاکستان کے نام دو پروگراموں کا انعقاد کرنے جارہی ہے ۔ان پروگراموں کے شیڈول میں مرکزی شاہراہ عائشہ منزل اجتماع و ریلی روانگی برائے مزار قائد تک براہ مرکزی شاہراہ با وقت دوپہر ایک بجے تا 8 بجے شب اور جلسہ بامقام جناح گرانڈ متصل مزار قائد باوقت 3 بجے سہ پہر تا رات 10 بجے تک شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

اس درخواست کے متن میں پاکستان قومی موومنٹ کے چیئرمین اقبال کاظمی کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے کہ پاکستان قومی موومنٹ جوکہ ایک قانونی اور آئینی سیاسی جماعت ہے مورخہ21 جنوری2017 کو استحکام پاکستان کے نام ریلی اور جلسہ کا انعقاد کر رہی ہے ۔ پاکستان کو اس وقت کئی قسم کے سنگین مسائل کا سامنا ہے ایک طرف لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے صورتحال کو کشیدہ کیا جا رہا ہے تو دوسری جانب ملک جو داخلی سطح پر انتہا پسند مسلح گروہوں کی جانب سے دہشت گردی کا سامنا ہے۔

پاکستان کی مسلح افواج ہر سطح پر ان ان دہشت گردوں کو نیست و نابود کرنے کیلیے کوشاں ہے۔ پوری قوم پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ان حالات میں کہ ایک طرف قوم ملک دشمن عناصر کے خلاف جہاد میں مصروف عمل ہے ہم تمام سیاسی پارٹیوں کا فرض ہے کہ ہم مملکت پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کیلیے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوں کر اظہار یکجہتی کریں۔

جیسا کہ پاکستان قومی موومنٹ کے منشور میں صاف الفاظ میں واضح ہے کہ پی کیو ایم متحد قوم مستحکم پاکستان کے نظریہ پر ثابت قدم رہ کر دستور مملکت اور قانون کے دائرہ میں صرف اور صرف ایک پاکستانی نظریہ کی سوچ کو پروان چڑھانے میں اور بٹی ہوئی قوم کو ایک قومی دھارے میں لانے میں اپنا کر دار ادا کرے ۔ہمارا اصولی ایجنڈا ہے کہ ہم سب ملکر پاکستان کے خلاف جو بھی عناصر ہوں ان کے خلاف متحد قوم کی صورت میں ریاست کو مضبوط سے مضبوط تر کریں ۔

اس اہم ترین اعلی اقدار کے حامل مقصد کیلیے ہم پاکستان کی اہم ترین جماعتوں کو بھی مدعو کر رہے ہیں ۔لہذا آپ سے استدعا ہے کہ دستور مملکت و قانون کے مطابق اس پروگرام کی اجازت دی جائے جس کیلیے ہم آپ کے مشکور ہونگے۔اس حوالے سے پاکستان قومی موومنٹ کے چیئرمین اقبال کاظمی نے میڈیا کو بتایا کہ ہماری تنظیم اس ریلی وجلسہ کیلیے 12جنوری سے 20 جنوری تک شہر بھر کے تمام علاقوں میں عوامی رابطہ مہم چلائے گی ۔

اس ریلی وجلسے سے خطاب کیلیے ایم کیو ایم (لندن)کے قائد الطاف حسین ،ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر فاروق ستار ،پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال ،مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد سمیت مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر جماعتوں کو دعوت دی جائے گی ۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم لندن نی3جنوری کو ایک اعلامیہ میں کہا تھا کہ پاکستان قومی موومنٹ اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماں نے باہمی صلاح مشورے میں فیصلہ کیا ہے کہ کہ 21جنوری کوکراچی میں عائشہ منزل سے مزارقائدتک استحکام پاکستان ریلی نکالی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :