پنجاب فو ڈاتھا رٹی کے زیر اہتمام سائنٹیفک پینل اور پاکستان بناسپتی مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کی ملاقات

بناسپتی گھی اور کوکنگ آئل کے اجزاء، میعار،لیبلنگ اور تیاری کے مراحل اور فوڈاتھارٹی قوانین پر تفصیلی بحث فوڈ اتھارٹی قوانین پر مکمل اعتماد کا اظہار،گھی اور آئل کے اجزاء اور تیاری فوڈ اتھارٹی قوانین کی جائے گی‘سیکرٹری جنرل پی وی ایم اے عمر اسلام عوام کو میعاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کے چل رہی ہے‘ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل

پیر 9 جنوری 2017 23:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2017ء) پنجاب فو ڈاتھا رٹی کی طرف سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی زیر صدارت سائنٹیفک پینل اور پاکستان بناسپتی مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کی ملاقات کا اہتمام کیا گیا جس میں بناسپتی گھی اور کوکنگ آئل کی تیاری میں استعمال ہونے والے اجزاء،گھی کے میعارڈبوں پر درج لیبلنگ اور تیاری کے مراحل پر تفصیلی گفتگوکی گئی اور تمام پہلوئوںکا فوڈاتھارٹی قوانین کی روشنی میں جائزہ لیا گیا۔

آئل اور گھی کی تیاری کے تمام مراحل کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق بنانے کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں کوکنگ آئل اور گھی کی تیاری میں مارجرین کے استعمال،دل کے دورے کا باعث بننے والے ٹرانس فیٹ کے استعمال میںکمی اورمصنوعی فلیور کے استعال کو بتدریج کم کرنے کا فیصلہ ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان بناسپتی مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کیسیکرٹری جنرل عمر اسلام نے فوڈ اتھارٹی قوانین پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ گھی اور آئل کی تیاری میں اجزا کا استعمال حفظان صحت او ر فوڈ اتھارٹی قوانین کیا جائے گا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے کہا کہ عوام کو میعاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کے چل رہے ہیں۔ہمارا مقصد صحت مند خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔ہمارا مقصد کسی کے کاروبار کا نقصان کرنا نہیں، قوانین کے مطابق کام کرنے والوں کے کاروبار کو مکمل تحفظ دیں گے۔ ملاقات میں پام آئل کے ا ستعمال اور درجہ پگھلائو پرمزید مطالعہ کے بعد دوبارہ ملاقات پر اتفاق ہوا۔ ملاقات میں ڈالڈاآئل اینڈ گھی، کشمیربناسپتی، اے ڈبلیوبناسپتی، سیزن بناسپتی، حافظ آئل، کے ایف سی اور دیگرمینوفیکچررکی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :