بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کو سہیل عابدی ودیگر کی مبارکباد

پاکستان پیپلزپارٹی واحد پارٹی ہے جو ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کرسکتی ہے،سہیل عابدی

پیر 9 جنوری 2017 23:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنماسید سہیل عابدی، حمید میمن، سید فیصل کاظمی، اسحاق برف والا، عرس باران، ظہیر نورقریشی، عثمان رند ودیگر نے انٹراپارٹی الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے نومنتخب چیئرمین بلاول بھٹوزرداری،جنرل سیکریٹری نیئربخاری، فنانس سیکریٹری حیدرزمان قریشی اورانفارمیشن سیکریٹری چودھری منظوراحمداور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری، جنرل سیکریٹری فرحت اللہ بابر، فنانس سیکریٹری سلیم مانڈوی والا، انفارمیشن سیکریٹری مولابخش چانڈیو کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے الیکشن نے ثابت کردیاہے کہ یہی وہ واحد پارٹی ہے جو ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کرسکتی ہے، حقیقت میں پاکستان پیپلزپارٹی چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور کشمیر کی زنجیر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کارکنان نومنتخب قائدین کی قیادت میں متحد ہیں اورشہید ذوالفقار علی بھٹوکے افکار اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹوکے ویژن کی تکمیل کے لئے ملک کی تعمیروترقی اور جمہوریت کی آبیاری میں اپناکرداراداکرنے کے لئے میدان عمل میں نکلیں گے۔