سندھ کے محکمہ قانون میں غیر قانونی تعیناتی کردی گئی

پیر 9 جنوری 2017 23:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2017ء) سندھ کے محکمہ قانون میں غیر قانونی تعیناتی کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ قانون میں ایڈیشنل سیکریٹری اسلم شیخ تین سال کے لئے کانٹریکٹ پر بھرتی کئے گئے۔

(جاری ہے)

اسلم شیخ کا کنٹریکٹ 29 اکتوبر کو ختم ہو گیا لیکن ابھی تک ایڈیشنل سیکریٹری اختیارات استعمال کر رہے ہیں ۔اسلم شیخ آفیس پروٹوکول سمیت گاڑی اور دیگر سہولیات استعمال کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسلم شیخ کا کام کرنا غیر قانونی ہے۔ ان کے مزید کنٹریکٹ کا کوئی نوٹیفکیشن بھی نہیں ہے۔ اسلم شیخ کو حکومتی اہم شخصیت کی حمایت ہے۔

متعلقہ عنوان :