بلاول بھٹو زرداری کا سینیٹر یوسف بلوچ کی والدہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار

پیر 9 جنوری 2017 23:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر یوسف بلوچ کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیاہے، اپنے تعزیتی پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔