پاکستان حاصل کرنے اسکی تعمیر و ترقی میں علمائے مشائخ کا بڑا کردار ہے، سردار محمد یوسف

اسلام کے نام پر حاصل کئے گئے ملک پاکستان میں نظام مصطفی کی جدوجہد جاری ہے جو ختم نہیں ہوئی صرف قرآن و سنت پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم سرخروئی حاصل کرسکتے ہیں،وفاقی وزیر مذہبی امور

پیر 9 جنوری 2017 23:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2017ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان حاصل کرنے اور اسکی تعمیر و ترقی میں علمائے مشائخ کا بڑا کردار ہے اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ملک پاکستان میں نظام مصطفی کی جدوجہد جاری ہے جو ختم نہیں ہوئی صرف قرآن و سنت پر عمل پیرا ہو کر سرخروئی حاصل کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بزم نورانی کے زیر اہتمام فرنٹیئر کالونی میں میلاد مصطفی ﷺ کانفرنس اور جامعہ گلزار مدینہ کے سالانہ دستار فضیلت و تقسیم اسناد کے موقع پر علما و مشائخ سے خطاب کرت ہوئے سردار یوسف نے کہا کہ تمام مدارس دینیہ کے خلاف جو پروپیگنڈہ ہورہا ہے وہ سمجھ سے بالا تر ہے ۔

مدارس و مساجد سے جو آوازیں بلند ہورہی ہیں وہ انقلاب نظام مصطفی کا پیش خیمہ ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میلاد النبی ﷺ کا ذریعہ ہیں ۔ سردار یوسف نے مزید کہا کہ جس طرح حکومت اسکولوں، کالجوں کو تعلیم کیلئے فنڈ جاری کرتی ہے بھرپور کوششیں کررہے ہیں مدارس جو دین اسلام ترویج و اشاعت کرتے ہیں انکو فنڈ جاری کرائیں گے۔ علما کرام سے اپیل کرتا ہوں کہ نظام صلو کیلئے اپنا کردار اداکریں ۔

علامہ شاہ احمد نورانی مرحوم نے ملی یکجہتی کونسل کے ذریعے تمام مکاتب کے ساتھ مل کر قوم کی رہنمائی کی اب حکومتی سطح پر علمائے مشائخ کونسل تشکیل دی ہے ۔ علما کرام ہمیں مشہورہ دیں کہ ملک کو صحیح معنوں میں اسلام کا نفاذ کریں۔ میلاد مصطفی کانفرنس سے جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ مدارس اور مساجد اسلام کے قلعے میں اخوت، امن اور سلامتی کا پیغام دینی ادارے فراہم کرتے ہیں اگر کسی بھی مدرسے سے کوئی دہشت گرد پکڑا جاتا ہے اسکے خلاف بلا امتیاز کارروائی ضروری ہے ہم اتحاد و اتفاق کے ذریعے ملکی نظام مصطفی ﷺ کا نفاذ چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف بین الاقوامی سازش عروج پر ہے اور داعش کس نے بنائی سب کومعلوم ہے لیکن یہود و نصاری کے حربے ناکام ہونگے ۔ قائد ملت اسلامیہ علامہ شاہ احمد نورانی نے پوری زندگی عصبیت، قومیت اور دہشت گردی کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا جس کے ثمرات ضرب عضب کی کامیاب اور کراچی میں امن وامان انکی جدوجہد کا حصہ ہے ۔ میلاد مصطفی کانفرنس میزبان جامع گلزار مدینہ کے مہتمم رفیع الرحمن نورانی نے میلاد مصطفی کانفرنس کا انعقاد کرنے کامقصد عشق رسول ﷺ کو عام کرنا اور اس میں وفاقی وزیر سردار محمد یوسف، جے یو پی کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، اور علمائے کرام عوام اہلسنت کا دل کی اتھا گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتاہوں۔

میلاد مصطفی کانفرنس سے قاضی احمد نورانی، علامہ محمد سرفراز، MPA میاں ضیا الرحمن، MPA سردار ظہور، علامہ احمد علی شاہ سیفی، سردار محمد نذیر، علامہ جہانگیر نقشبندی، الحاج محمد رفیع، علامہ منیر شاکر، محمد راشد ہزاروی، علامہ اختر رضا قادری، قاری ادریس ، قاری ضمیر، PS محمد صادق، ماسٹر منیر ودیگرنے خطاب کیا۔ اس موقع پر جے یو پی کے صدر علامہ ابوالخیر محمد زبیر اور علامہ رفیع الرحمن نے سردار محمد یوسف کو حج کے اچھے انتظامات کرنے پر شیلڈ پیش کی۔

متعلقہ عنوان :