ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا ،ْمحکمہ موسمیات

کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری ا مکان

پیر 9 جنوری 2017 23:41

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا ،ْمحکمہ موسمیات

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2017ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری ا مکان ہے ،ْ پہاڑی علاقوں میں شدید برف باری کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر مزید 3 سے 4 روز جاری رہ سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان محمد فاروق کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں اگلے 3 سے 4 روز کے دوران رات کے درجہ حرارت میں مزید 04 ڈگری کمی اور کراچی سمیت ملک کے ساحلی علاقوں میں رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی ہونے کا امکان ہے تاہم آئندہ 3 سے 4 روز کے دوران پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں کورا پڑنے کی بھی توقع ہے۔آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا ،ْپنجاب،خیبر پختو نخوا کے میدانی علاقوں اور سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہاتاہم سیالکوٹ ڈویڑن اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی ،ْ پنجاب اور کے میدانی علاقے اور سندھ دھند کی لپیٹ میں رہے۔

متعلقہ عنوان :