ملک میں استغاثہ کمزورہے ،ْحکومت جلد پارلیمنٹ میں پلی بارگین کولارہی ہے ،ْمصدق ملک

پیر 9 جنوری 2017 23:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2017ء) ترجمان وزیراعظم مصدق ملک نے کہاہے کہ ہمارے ملک میں استغاثہ کمزور ہے ،ْ پلی بارگین کو جلد پارلیمنٹ میں سب کے سامنے لارہے ہیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہاکہ ہمارے کے کمزور استغاثے کی وجہ سے ملزم جرم کرتا ہے اور مقدمہ کی پیروی کمزورہونے کے باعث رہا ہونے کے بعد باہر آکر دوبارہ سے وہی کام شروع کر دیتا ہے۔

(جاری ہے)

اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت پلی بارگین کا نظام قائم کررہی ہے تا کہ خوردبرد کرنے والوں کو سزا دی جاسکے اور ساتھ ہی ساتھ حکومتی خزانے کو بھی فائدہ پہنچے۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی ملزم سے پلی بارگین کرنے سے پہلے اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا اور جج صاحبان دیکھیں گے کہ پلی بارگین کی جائے یا نہیں۔ترجمان وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے اس بات کی بھی ہدایت کی ہے کہ جہاں تک ممکن ہو پلی بارگین کرنے سے گریز کیا جائے اور کرپشن میں کوئی شخص ملوث ہو اسے منظر عام لاکر دوسروں کیلئے نشان عبرت بنایا جائے ،ْپلی بارگین سے حتمی فیصلہ حکومت ہی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :