خانیوال میں حساس اداروں اور پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 8افراد کو گرفتار کرلیا

پیر 9 جنوری 2017 23:41

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2017ء) خانیوال میں حساس اداروں اور پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 8افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ اورشراب برآمد کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خانیوال کے علاقے کچاہ کھوہ کے علاقے میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 8افراد کو حراست میں لے لیاجن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور 20لیٹر شراب بر آمد ہوئی ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق زیر حراست ملزمان میں ایک اشتہاری بھی شامل ہے ،ْپولیس نے برآمد ہونیوالا اسلحہ اور شراب اپنی تحویل میں لیتے ہوئے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات انہیں کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :