رجسٹرار سپریم کورٹ حماد رضا کے قاتلوں کے بلیک وارنٹ جاری ،ْ مجرموں کو 19 جنوری کو پھانسی دی جائے گی

پیر 9 جنوری 2017 23:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2017ء) رجسٹرار سپریم کورٹ حماد رضا کے قاتلوں کے بلیک وارنٹ جاری کردئیے گئے ہیں ، مجرموں کو 19 جنوری کو پھانسی دی جائے گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ حماد رضا کو 2007 میں جی ٹین سیکٹر اسلام آباد میں ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل کردیا گیا تھا ان کے قتل کے الزام میں پانج ملزمان گرفتار ہوئے جنہیں یکم فروری 2011 کو سزائے موت سنائی گئی تھی ۔ سزا کے خلاف مجرمان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی جسے مسترد کردیا گیاہائی کورٹ سے اپیل مسترد ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے پانچوں مجرموں کے بلیک وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں 19 جنوری کو پھانسی دینے کا حکم دیدیا۔

متعلقہ عنوان :