طیبہ ملک کی بیٹی ہے ،ْ اس ساتھ جو کچھ ہوا اس میں سب سے بڑے قصور وار ہم لوگ ہیں ،ْ سینیٹر طاہر مشہدی

غریب انصاف کے حصول کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھاتا ہے ،ْ آخر میں انصاف امیر کی جھولی میں ڈال دیا جاتا ہے ،ْ میڈیا سے گفتگو

پیر 9 جنوری 2017 23:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2017ء)ایم کیو ایم کے رہنما سینیٹر طاہر مشہدی نے کہا ہے کہ طیبہ ملک کی بیٹی ہے ، اس ساتھ جو کچھ ہوا اس میں سب سے بڑے قصور وار ہم لوگ ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیاسے گفتگو کے دوران تشدد کا شکار ہونیوالی کم سن گھریلو ملازمہ طیبہ سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے طاہر مشہدی نے کہا کہ ہمارے ملک میں قانون بنائے تو گئے ہیں لیکن ان پر عملدرآمدنہیں کروایاجاتا جبکہ اس کیس میں غلطی کافی حد تک غربت کی بھی ہے کہ غریب کو اس ملک میں انصاف ملنا خواب بن چکا ہے ۔

غریب انصاف کے حصول کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھاتا ہے مگر آخر میں انصاف امیر کی جھولی میں ڈال دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگرد محفوظ اور ہمارے بچے غیرمحفوظ ہیں ،ْبچوں کے تحفظ کیلئے ملک میں قوانین موجود ہونے کے بعد بھی افسوس ہے کہ ہم ایک بچی کوتحفظ دینے میں ناکام رہے ہیں