صنعتی بلڈنگ پلانز اور مزدورں کے حالات کار پر نظر رکھنے کیلئے انڈسٹریل ریگولیٹری اتھارٹی کا لیگل فریم ورک تیار

اے سی ایس پنجاب کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی نے اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے دی

پیر 9 جنوری 2017 23:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2017ء) پنجاب کی انڈسٹریل اسٹیٹس اورپنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے تحت کام کرنے والی صنعتوں کے علاوہ صوبے کے مختلف شہری ودیہی علاقوں کے فیکٹری ایریاز اور رہائشی علاقوں میں موجود لاکھوں انڈسٹریل یونٹس میں بلڈنگ پلانز کے بائی لاز کی پابندی کو یقینی بنانے اور صنعتی کارکنوں کو قانون کے مطابق بہترین حالات کار کی فراہمی پر نظررکھنے کیلئے وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی خصوصی ہدایات پر مجوزہ’’ پنجاب انڈسٹریل ریگولیٹری اتھارٹی‘‘ کے رولز اینڈ ریگولیشنز کی تیاری کے سلسلے میں تشکیل دی گئی کمیٹی کا اجلاس آج اے سی ایس کانفرنس روم سول سیکرٹریٹ لاہور میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شمائل احمد خواجہ کی صدارت میںمنعقد ہوا-اجلاس کے دوران مجوزہ ’’ پنجاب انڈسٹریل ریگولیٹری اتھارٹی‘‘کے اختیارات کا تعین کرنے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تجاویز کو حتمی شکل دی گئی جنہیں منظوری کے لئے پنجا ب کابینہ اور پنجاب اسمبلی کے سامنے پیش کیا جائے گا-ان تجاو یز میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کی جانب سے عوامی جمہوریہ چین ،ملائیشیا اور متحدہ عرب امارات کے ماڈل پر تیار کئے گئے پاکستان سٹینڈرڈز کنٹرول سے متعلقہ دستاویز سے بھی استفادہ کیا گیا ہی- اجلاس کو بتایا گیاکہ پنجاب انڈسٹریل ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے زیر کنٹرول 1390 صنعتوں اور فیصل آباد انڈسٹریل ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے زیر کنٹرول 57صنعتوں میں بلڈنگ پلانزپر قانون کے مطابق عملدرآمد اور کام کے دوران صنعتی کارکنوں کے تحفظ کے انتظامات سے متعلق سروے مکمل کرلیا گیاہی-اجلاس میں پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے تحت چلنے والی2570 صنعتی یونٹس اور پنجاب کی آٹھوں اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے علاوہ تمام تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز میں قائم لاکھوں صنعتی اداروں پر بھی یکساں بلڈنگ بائی لاز اور حفاظتی سٹینڈرڈز کا اطلاق یقینی بنانے کیلئے مجوزہ’’ پنجاب انڈسٹریل ریگولیٹری اتھارٹی‘‘کے لیگل فریم ورک کو بھی حتمی شکل دی گئی-سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب مجبتی پراچہ ، سیکرٹری اریگیشن پنجاب سیف انجم،سیکرٹری ریگولیشن پنجاب ڈاکٹر محمد صالح طاہر،چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل جاوید سلیم قریشی ، ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپویشن بلال احمد بٹ،سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ محترمہ سارہ اسلم ، سی ای او پنجاب انڈسٹریل ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی افتخار حسین،محکمہ لیبراور محکمہ قانون پنجاب کے علاوہ فیصل آباد انڈسٹریل ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے سینئر نمائندوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی- اجلاس میں تجویز کیا گیا ہے کہ مجوزہ ’’ پنجاب انڈسٹریل ریگولیٹری اتھارٹی‘‘کے بورڈ آف گورنرزاور ایڈوائزری کونسل میں پرائیویٹ صنعتی اداروں اور محنت کشوںکو زیادہ سے زیادہ نمائندگی دی جائے گی-

متعلقہ عنوان :