ڈاکٹر وسیم اختر نے ریلوے حادثے میں معصوم بچوں کی شہادت پر قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادی

پیر 9 جنوری 2017 23:37

اسلام آباد ۔09جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2017ء) پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے ریلوے حادثے میں معصوم بچوں کی شہادت کے حوالے سے قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادی۔

(جاری ہے)

قرارداد میں کہاگیا ہے کہ’’لودھراں میں کئی معصوم بچے ریلوے حادثے میں شہید ہوگئے ہیں۔حکومت ریلوے کے نظام کی اصلاح کرتے ہوئے جلال پورپیروالا،روڈ والے پھاٹک اور پٹھان والالودھراں ریلوے پر انڈرپاس کی تعمیر کے لیے فی الفور فنڈ جاری کرے‘‘۔