پنجاب فو ڈاتھا رٹی کے چھاپے ، ٹولنٹن مارکیٹ میں بیمارمرغی کا گوشت بیچنے پر دوکان سیل، 5کو 1لاکھ جرمانہ

پیر 9 جنوری 2017 23:33

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پرصحت مند پنجاب پروگرام کے تحت عوام کو صحت مند اور میعاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فو ڈاتھا رٹی کی ٹیموں کی طرف سے اشیاء خوردونوش بنانے اور بیچنے والوں کی چیکنگ جاری ہے۔اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے فیروز پور روڈ ٹولنٹن مارکیٹ میںپنجاب فوڈ اتھارٹی کے احکامات کی پیروی نہ کرنے والے مافیا کے خلاف ریڈ کی گئی اور ملازمین کی ناقص جسمانی حالت، فضلات کو ضائع کرنے کا نامناسب انتظام، دوکان میںچکن کے پاس واش روم کی موجودگی، مرغیوں کو نامناسب طریقے سے کون سسٹم کے بغیرذبح کرنااور صفائی کے ناقص انتظامات پر چوہدری چکن سیل سنٹر کو سربمہر کر دیا جبکہ 5 دوکانداروں کو 1لاکھ کے جرمانے کرتے ہوئے 300کلو ذبح شدہ چکن تلف کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

علامہ اقبال ٹائون کی ٹیم نے سیون سوک سنٹر سبزہ زارمیں ایکوا جن واٹر پلانٹ کی چیکننگ کی اور پہلے سے دی گئی ہدایات پر عمل کرنیپر اطمینان کا اظہار کیا اور لیبارٹری ٹیسٹنگ کے پانی کے نمونہ جات دوبارہ سے حاصل کیے۔گلبرگ ٹائون کی ٹیم نے فردوس مارکیٹ میں سیم پیزہ کوصفائی کے نامناسب انتظامات پر 5ہزار روپے جرمانہ عائد کیااور پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لائسنس نا ہونے پر نوٹس جاری کیا۔مزید فردوس مارکیٹ میں گوگا نقیبیہ مرغ چنے پر اشیا پر تاریخ اجراء موجود نہ ہونے، کھانے پینے کی اشیا ء کو پائوں کی سطح پر رکھنے اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات کی بنا پر 3ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

متعلقہ عنوان :