سکاٹش وفد کی لاہور آمد، وزیراعلیٰ پنجاب کے ویثرن کو سپورٹ کرنے کیلئے ریسکیو 1122کو 10موٹر بائیکس دینے کا اعلان

پیر 9 جنوری 2017 23:33

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2017ء) سکاٹش وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب کے ویثرن کو سپورٹ کرنے کیلئے ریسکیو 1122کو 10موٹر بائیکس دینے کا اعلان کردیا۔گزشتہ روزسکاٹش وفدلاہور پہنچا اور اور حال ہی میں موٹر بائیک ایمبولینس سروس کے لئے بھرتی کیے جانیوالے زیرتربیت سٹاف کو 10موٹر بائیکس تحفہ دینے کا اعلان بھی کیا تاکہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویثرن کو سپورٹ کیا جاسکے۔

سابق سکاٹش پارلیمنٹیرئن اور بیلی گلاسگو سٹی حنظلہ ملک کی قیادت میں وفد کے شرکا ء بشمول حلیمہ ملک، سابق بیلی میئر گلاسگو سٹی کونسل، محمد رزاق، بیلی میئر گلاسگو سٹی کونسلر،محمد رمضان، چیئر آف ویثرن اگین ایسوسی ایشن، طارق صدیق، چیئر گلاسگو بزنس فورم ، مہربان صدیق ،فائر آفیسراینڈ سپیشل گیسٹ ، ٹائن اینڈ ویئر فائر سروس اینڈ ریسکیو سروس (افسا) نے ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے دیگر سینئر ریسکیو افسران ودیگر نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ، حنظلہ ملک نے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویثرن کو سپورٹ کرنے کیلئے زیرتربیت سٹاف کو دس پیرا میڈیکس موٹر بائیکس دینے کا اعلان بھی کیاتاکہ شدید خطرات میں گھرے لوگوں چاہے وہ تنگ گلیاں ہوں، گنجان آبادعلاقے ہوں، یہ موٹر بائیکس بہتر ریسپانس ٹائم کے ذریعے ان خطرات کو کم کرنے کیلئے اثاثہ ثابت ہونگی۔ حنظلہ ملک نے کہا کہ اس سکیم کے تحت ہم نے حال ہی میں ریسکیو 1122کے افسران کو سکاٹ لینڈ سے تربیت فراہم کی ہے، وہ واپس آئے ہیں اور اب یہ دس موٹر بائیکس ان کے حوالے کی جائیں گی تاکہ جب وزیراعلیٰ پنجاب موٹر بائیکس ایمبولینس سروس کا اجراء کریں تو سٹاف موٹر بائیکس کے اوپر تربیت حاصل کرچکے ہوںاور ایمرجنسی کو ریسپانڈ کرنے اور سروس ڈیلوری کیلئے ہر دم تیار ہونگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ وزیراعلیٰ پنجاب کا شاندار منصوبہ ہے جس کے تحت سروس بہتر انداز میں زندگیوں کو بچانے کیلئے اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کو شاید وقت کا ادراک نہیں ہوتا خاص طور پر وہ لوگ جو دل کے دورے، گہرے زخم ، حادثات اور دیگر ایمرجنسیز سے متاثر ہوئے ہوتے ہیں، یہ موٹر بائیکس ایمبولینس سروس قیمتی زندگیاں بچانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے حنظلہ ملک کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مشکل کی ہرگھڑی میں ریسکیو سروس کا ساتھ دیا خصوصاًً حنظلہ ملک کے خصوصی تعاون سے ریسکیو افسران کو گلاسگو میں فائر کی تربیت فراہم کی گئی جس کے نتیجے میں پاکستان میں 2007میں جدید فائر سروس کا آغاز ہوا۔ انہوں نے حنظلہ ملک بلاشبہ پاکستان کے سچے ہیرو ہیں جن کی سنجیدہ کوششوں کی وجہ سے لاہور ۔

گلاسگو ٹوئن سٹی کا معاہدہ ہوا ، ریسکیو 1122اور سٹریتھ کلائیڈ فائر اینڈ ریسکیو سروس کا معاہدہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سکاٹس فائر سروس کی سنجیدہ کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122)نے اب تک 87000سے زائدآتشزدگی کے حادثات پر ریسپانڈ کیا ہے اور پیشہ ورانہ فائر فائٹنگ کے ذریعے اب تک 200ارب روپے کے نقصانات کو بچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یقینی طور پر اس منزل مقصودپر نہ پہنچ پاتے اگر ہمیں سکاٹ لینڈ اور خصوصاًً حنظلہ ملک کا تعاون حاصل نہ ہوتا۔