متحدہ قومی موومنٹ لندن کے رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

پیر 9 جنوری 2017 23:30

متحدہ قومی موومنٹ لندن کے رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2017ء) انسداد ِ دہشت گردی کی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ لندن کے رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ، انسدادِ دہشت گردی کی عدالت حیدرآباد نے 22اکتوبر کو حیدرآباد میں اسلحہ برآمد گی کیس اور دیگر مقدمات میں ایم کیو ایم لندن کے رہنماؤں سابق ایم پی اے و سابق ضلع نائب ناظم حیدرآباد ظفر راجپوت ،سابق زونل انچارج شریف خان اور عامر اقبال خانزادہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں جبکہ مذکورہ مقدمہ میں مومن خان ، عمران غوری، انتخاب عالم اور ان کے دو بھائی تسلیم عالم اور راحیل پہلے ہی اس مقدمہ میں سینٹرل جیل حیدرآباد میں قید ہیں۔

متعلقہ عنوان :