صدر مملکت ممنون حسین کی کروز میزائل بابر۔3 کے کامیاب تجربے پر پاکستانی قوم، سائنسدانوں اور انجینئروں کو مبارکباد دی

کروز میزائل بابر۔3 کا تجربہ پاکستانی دفاعی نظام میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، صدر ممنون حسین

پیر 9 جنوری 2017 23:30

صدر مملکت ممنون حسین کی کروز میزائل بابر۔3 کے کامیاب تجربے پر پاکستانی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے آبدوز سے داغے گئے کروز میزائل بابر۔3 کے کامیاب تجربے پر پاکستانی قوم، سائنسدانوں اور انجینئروں کو مبارکباد دی ہے، پیر کو اپنے تہنیتی پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ میزائل کا تجربہ کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ اس کا مقصد خطہ میں طاقت کے توازن کو برقراررکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تجربہ پاکستانی دفاعی نظام میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور اس سے ملک کی سرحدیں مزید محفوظ ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہا کہ کروز میزائل بابر۔3 اہم خصوصیات کا حامل ہے جو جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تجربہ ہمارے سائنسدانوں اور انجینئرز کے اعتماد کا مظہر ہے جسے ان کی خود انحصاری اور تکنیکی صلاحیت کو فروغ ملتا ہے۔ واضح رہے کہ سب میرین لانچڈ کروز میزائل بابر۔3 بحرِہند میں نامعلوم مقام سے پانی کے اندر سے داغا گیا جس نے 450 کلومیٹر کے فاصلے پر مطلوبہ ہدف کوصحیح صحیح نشانہ بنایا۔ بابر ٹو جس کا پچھلے سال دسمبر میں تجربہ کیا گیا تھا، کے مقابلہ میں بابر تھری کی یہ خاصیت ہے کہ یہ پانی کے اندر سے اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :