افسران عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے منتخب نمائندوں کی ڈیوٹی میں مصروف ہیں، بیرسٹر محمد عمر سومرو

عوام کے حقوق کیلئے قانونی جنگ لڑیں گے،الٰہی بخش سومرو کے بھتیجے کی میڈیا سے گفتگو

پیر 9 جنوری 2017 23:24

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2017ء) سابق اسپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومرو کے بھتیجے بیرسٹر محمد عمر سومرو نے کہا ہے کہ افسران عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے منتخب نمائندوں کی ڈیوٹی میں مصروف ہیں عوام کے حقوق کے لیے قانونی جنگ لڑیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں سابق اسپیکر الٰہی بخش سومرو سے رابطہ آفس کا افتتاح کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر حاجی انور علی بروہی، سردارزادہ عبدالغفار تھیم ، طفیل احمد برڑو، رضوان سومرو، راز خان پٹھان، سہیل عباسی، اشوک کمار سمیت مختلف برادریوں کے لوگوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،بیرسٹر محمد عمر سومرو نے کہا کہ ضلع میں ترقیاتی کاموں میں بدعنوانی کی جارہی ہے جس کا مکمل حساب لیں گے اب عوام بیدار ہوچکی ہے اور کرپٹ افسران اور سیاستدانوں کا احتساب کریں گے ،عوام کے حقوق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے ،انہوں نے کہا کہ سابق نگران وزیر اعظم محمد میاں سومرو سے کوئی اختلاف نہیں ہم سب متحد ہیں اگر محمد میاں سومرو نے عام انتخابات میں حصہ لیا تو بھرپور حمایت کریں گے ،انہوں نے کہا کہ سومرو خاندان نے جیکب آباد کے عوام کی ہمیشہ خدمت کی ہے جیکب آباد شہر کو اصلی حالت میں لائیں گے ماضی کی طرح جیکب آباد کی خوبصورتی اور صفائی اعلیٰ مثال کی ہوتی تھی۔

متعلقہ عنوان :