رینٹل پاور کیس، راجہ پرویز اشرف غیر حاضر، شوکت ترین نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی

جج کی رخصت کے باعث مقدمے میں مزید پیش رفت نہ ہو سکی ،سماعت انیس جنوری تک ملتوی

پیر 9 جنوری 2017 20:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2017ء) رینٹل پاور کیس، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف غیر حاضر، سابق وزیر اعظم شوکت ترین نے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کر دی۔ جج کی رخصت کے باعث مقدمے میں مزید پیش رفت نہ ہو سکی ۔ کیس کی سماعت انیس جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت سپیشل کورٹ کے جج نثار بیگ کر رہے ہیں جن کی رخصت کے باعث کوئی پیش رفت نہ ہو سکی، سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے خلاف یونگ جن رینٹل پاور کیس کے معاملے میں راجا پرویز اشرف پیش نہ ہو سکے جبکہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کر دی ہے۔

راجا پرویز اشرف کی جانب سے ان کے وکیل امجد اقبال قریشی پیش ہوئے ،راجا پرویز اشرف کی حاضری نہیں لگی جس کی وجہ ان کو دوبارہ سمن جاری کیا جائے گا۔مقدمے میں راجا پرویز اشرف اور شوکت ترین سمیت 13 ملزمان نامزد ہیں ۔راجا پرویز اشرف کے خلاف پہلے ہی نوڈیرو۔ 1، نوڈیرو۔ 2، ساہووال، پیراں غائب، گڈو، سمندری اور کار کے رینٹل پاور مقدمات کا ٹرائل چل رہا ہے ۔ کیس کی آئندہ سماعت سماعت انیس جنوری کو ہوگی