وفاقی حکومت کا ای سی ایل پر دوہرا معیار ہے ،کیا ایان مشرف سے بڑی مجرم ہے لطیف کھوسہ

پیر 9 جنوری 2017 15:05

وفاقی حکومت کا ای سی ایل پر دوہرا معیار ہے ،کیا ایان مشرف سے بڑی مجرم ..
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2017ء) پیپلز پارٹی کے رہنمااور ایان علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ایگزیٹ کنٹرول لسٹ کے معاملے پر وفاقی حکومت نے دہرا معیار اپنا رکھا ہے اور سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود ماڈل گرل کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جا رہا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ ای سی ایل کے معاملے پر وفاقی حکومت نے دہرا معیار اپنا رکھا ہے او رسپریم کورٹ کے حکم کے باوجود ایان علی کا نام نہیں نکالا جا رہا۔

انہوں نے کہا کہ قتل کیس کے ملزم پرویز مشرف کو باہر جانے دیا گیا لیکن ایان علی کو باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی، کیا ایان علی پرویز مشرف سے بڑی مجرم ہی انہوں نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ نے عدالت میں کہا ہے ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالا جا چکا ہے حالانکہ ایسا کیا ہی نہیں گیا۔